25 فروری 2014 - 20:30
لیبیا میں سات مصری باشندے ہلاک

لیبیا کے سیکیورٹی اہل کاروں کو اس ملک کے مشرقی ساحلی علاقے سے سات مصری باشندوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ابنا: طرابلس سے رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے ایک پولیس افسر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاشیں ایسی صورت حال میں ملی ہیں ، ان لاشوں پر گولیوں کے نشانات واضح طور پر نظر آرہے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد کو کسی دوسرے مقام پر قتل کر کے ان کی لاشوں کو یہاں ڈال دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لیبیا کے مشرق میں بنغازی شہر میں قتل ، اغواء ، کاربم دہماکے روز کا معمول بن چکے ہیں اور اس قسم کی کاروائیوں میں مسلح گروہ ملوث ہیں۔ لیبیا کے اس پولیس افسر نے مزید کہا کہ قتل ہونے والے ان افراد کے مکمل کوائف جمع کیئے جارہے ہیں تاکہ کے ان شناخت ہوسکے۔

.......

/169